بلوچستان پر جاتی امراء سے حکمرانی کی جارہی ہے‘بلاول بھٹو

March 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو براہ راست جاتی امراء سے چلایاجارہاہے‘آئندہ الیکشن کے بعد چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی‘ پیپلز پارٹی صوبہ بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کروائے گی جو کہ ملک میں واحد حل ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار منگل کو بلاول ہائوس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پارٹی عہدوں کے لیے امیدواروں سے انٹرویوز لیتے ہوئے کیا‘پیپلزپارٹی چیئرمین کی جانب سے بنائی گئی صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی نے تنظیم نو کے سلسلے پارٹی عہدوں کے لیے جن ناموں کی سفارش کی تھی ان سے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے‘بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے نئے عہدیداروں پر شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے جانے کی خصوصی ذمہ داریاں ہونگی، انہوں نے پارٹی رہنماں سے کہا کہ آپ صوبے کے لوگوں تو بتائیں کہ پیپلزپارٹی آپ کے صاف اور شفاف انتخابات کے حق اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے‘بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ2018ءکے الیکشن پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔