ایف آئی اے نے کراچی پاسپورٹ آفس ویزہ توسیع کرپشن کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے کراچی پاسپورٹ آفس کے گرفتار اہلکار کی نشاندہی پر وزارت داخلہ کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد ساجد ویزہ توسیع معاملے میں بے ضابطگیوں میں ملوث تھا، جو مبینہ طور پر رشوت کے عوض توسیع کے جعلی کاغذات تیار کراتا تھا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ نے کیس میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔