کرپٹ اشرافیہ لوٹ مار میں مصروف ہے، سراج الحق

March 25, 2017

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ بینکوں اور کارخانوں کو لوٹ کر رقم لندن اور پاناما میں چھپا رہی ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں جتنے الیکشن ہوئے وہ سلیکشن تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیسے کے زور پر نام نہاد اشرافیہ کے افراد سینیٹ اور اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں،آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا راستہ نہ روکا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے ۔