کرۂ ارض کو عنقریب بڑے آبی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، ماہرین

March 28, 2017

لندن( نیوز ڈیسک) گزشتہ روز دنیا بھر میںپانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی فلاحی ادارے واٹر ایڈ نے اپنی ایک رپورٹ میںکہا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیںہے۔ بنیادی ضرورت سے محروم انسانوں کی بڑی تعداد دیہی علاقوںمیں رہ رہی ہے۔ اسی عالمی دن کی مناسبت سے تنظیم ورلڈ اینڈ فنڈ فار نیچر کے ماہرین نے خبر دار کیا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2030 تک پانی کا ایک عالمگیر بحران پیدا ہوسکتا ہے دوسری جانب واٹر ایڈ کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں6 کروڑ 30لاکھ دیہاتیوں کو پینے اور روز مرہ کے استعمال کے لئے صاف پانی میسر نہیںہے۔ اس کی بڑی وجہ ناقص منصوبہ بندی انفرااسٹرکچر کی عدم دستیابی اور دشوار گزار علاقوں میںآبادی ہے جبکہ چین دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں4 کروڑ 40 لاکھ لوگوںکو صاف پانی دستیاب نہیںتیسرے نمبر پر افریقی ملک ایتھوپیا اور نائیجریا ہے۔