پی پی 34میں متعددترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے‘نادیہ عزیز

March 28, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ پی پی 34کو 2018ءکے قومی الیکشن سے قبل مسائل کی دلدل سے نکال کر مثالی بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل کے بعد یہ حلقہ ضلع سرگودھا میں سب سے زیادہ ترقی یا فتہ ہوگا ۔ ہم عوام سے کئے اپنے وعدوں کو ہر حال میں پورا کرکے دکھائیں گے ۔ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور انکے مسا ئل حل کراناہے اور اس کیلئےہمہ وقت کوشا ں ہیں ۔حکومت ملکی تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان آج ماضی کی نسبت تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے ۔ہیلتھ اور خدمت کا رڈز کی بلا امتیا ز تقسیم نے حکومت کی اعلیٰ کا رکردگی پر مہر ثبت کر دی ہے ۔عمران خان اپنی منفی سیاست کے ذریعے اب با شعور عوام کو گمراہ نہیں کر سکیں گے ۔