ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے، کے ڈی چوہدری

March 28, 2017

ڈڈیال (نمائندہ جنگ)فیض پور شریف کے بزرگان دین و مشائخ عظام کی تبلیغ اسلام و اشاعت دین کیلئے مجاہدانہ و صوفیانہ خدمات کا سلسلہ گزشتہ دو سو سالوں سے جاری ہے راہ حق سے بھٹکے ہوئے لوگوں کا ناطہ خالق شرق و غرب سے جوڑنے کا روحانی فریضہ سرانجام دینے والی ان عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت و محبت پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر قرآن وسنت کے احکام پر عمل کر کے اسلامی فلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنا مذہبی و قومی کردار ادا کریں ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے ۔ ان خیالا ت کااظہار سیکرٹری جنرل جماعت اہل سنت میرپور کے ڈی چوہدری نے علماء کرام ، آئمہ عظام دینی و روحانی تنظیموں کے نمائندگان اور فیض پور شریف کے عقیدتمندوں کے متعدد وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دربار عالیہ فیض پور شریف آزادکشمیر کا ایک بڑا دینی وروحانی مرکز ہے جس کے مشائخ عظام نے دین اسلام کی تبلیغ او ر عظمت و ناموس رسالت ﷺ کی سربلندی کے لیے تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر میں دینی روحانی اور سیاسی لحاظ سے پیر میں محمد عتیق الرحمن کی شبانہ روز کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے اسلامی امہ کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ و متفقہ حکمت عملی اپنائیں ۔