مقامی ہوٹل میں محفل شان رسول اﷲکا انعقاد

March 28, 2017

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر بشریٰ قیصر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پیغمبر آخرالزماں حضرت محمدؐ کی شان میں محفل شان رسول اﷲمنعقد کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میاں فرخ حبیب ، فیض اﷲ کموکا‘ ڈاکٹر قیصر محمود‘ اظہر نسیم ورک‘ لطیف نذر‘ ارشد انصاری‘ طاہرہ عباس‘ ظہیر احمد ظہوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ثنائے مصطفیؐ مقصود نہ ہوتی تو اﷲ رب العزت کائنات ہی تشکیل نہ دیتے۔