عالمی حقوق کے دعویدار کشمیر کے معاملے میں خاموش ہیں،یعقوب شہباز

March 28, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر خطے کے حالات کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ داستانیں رقم کرنے والے بھارت کا واویلا چور مچائے شور کے سوا کچھ بھی نہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔