سیاحوں کو میعاری تفریح کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے ،صوبائی وزیرجنگلی حیات

March 28, 2017

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاورزمان نے کہا ہے کہ سیاحوں کو معیاری اورصحت مند تفریح کی فراہمی کیلئے جلو پارک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ’’ کیمپ آفس‘‘ ، ہٹ ، ’’کیکٹس گارڈن ‘‘ ، پام گارڈن اور ’’ روز گارڈن‘‘ تیار کرلیے گئے ہیں ۔انہوں نے یہ بات جلو پارک میں تیار کیے گئے کیمپ آفس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔