آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹ سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ

March 29, 2017

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےآزادکشمیررجمنٹ سینٹر مانسر کیمپ کادورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے آزاد کشمیر رجمنٹ کی بہت سی قربانیاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کو بیج لگانے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں آرمی چیف اور سبک دوش ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو بیج لگائے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سبک دوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی خدمات کو بھی سراہا۔