تیونس: پارلیمنٹ میں چاقو بردار شخص کے داخل ہونیکی کوشش

March 30, 2017

تیونس کی پارلیمنٹ پر متعین پولیس نے چاقو بردار ایک شخص کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد حراست میں لیا ہے۔

مقامی ایف ایم ریڈیو چینل ’شمس‘ نے خاتون رکن پارلیمان زینب البراہیمی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ طلباء کے ایک گروپ میں موجود ایک نوجوان نے پارلیمنٹ میں اس وقت گھسنے کی کوشش کی تھی۔

ایوان میں اس وقت اجلاس جاری تھا۔ خیال رہے کہ تیونس میں 2 سال پہلےباردو میوزیم میں ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی مسلسل ہائی الرٹ ہے۔

پارلیمنٹ سے متصل باردو عجائب گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔