پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

April 05, 2017

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان ،بھارت،سعودی عرب اورایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

لندن میں میڈیا بریفنگ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا اور نہ ہی خطے میں کشیدگی چاہتا ہے ،افغانستان اوربھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔

سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے، آپریشن ردالفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات پرکام ہورہا ہے۔