صومالیہ :ہیضہ کی وبا پھیل گئی،533ہلاک ،21ہزار متاثر

April 15, 2017

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضہ کی وبا پھیل رہی ہے اور اس سے ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضہ کی بیماری سے21 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔

ریڈ کراس نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں صومالی لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں ہیضہ سے28 افراد ہلاک جبکہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیضہ سے ہلاک ہونے والوں کی شرح اموات 2اعشاریہ3 فیصد ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد جو صومالیہ کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں، انہیں فوری امداد کی ضرورت ہے، ان میں سے لگ بھگ29 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں ۔