مشال قتل کیس ، 8ملزمان 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

April 15, 2017

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال قتل کیس میں گرفتار 8ملزمان کوعدالت نے 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار 8ملزمان کو آج مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

پولیس نے ریمانڈ کی درخواست کی، عدالت نے ملزمان کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔