آئی پی ایل میں آج بھی 2میچز کھیلے جائیں گے

April 16, 2017

انڈین پریمیئر لیگ میں آج بھی2 میچز کھیلے جائیں گے ،ممبئی انڈینز کا مقابلہ گجرات لائنز سے اور رائل چیلنجر بنگلور کا مقابلہ رائزنگ پونے سپر جائنٹ سے ہو گا۔

ممبئی انڈینز جو اب تک4 میں سے3 میچز جیت چکی ہے ، اس کا ٹکراو گجرات لاینز سےہے، جس نے3 میچز کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی ۔

دن کے دوسرے میچ میں کئی سپر اسٹارز سے سجی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کا رائزنگ پونے سپر جائٹ سے مقابلہ ہے،آر سی بی میں ویرات کوہلی ، کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرزشامل ہیں۔

دو پونے کی نمائندگی اسٹیو اسمتھ ، ایم ایس دھونی اور فاف ڈوپلیسیکر رہے ہیں ، لیکن ستاروں سے سجی دونوں ٹیموں نے اب تک 4،4 میچز میں صرف 1،1 ہی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔