اپنی اصلاح کرنا سیکھیں

April 21, 2017

آج کل ہر کوئی ایک دوسرے پر تنقید کرتا نظر آتا ہے کیونکہ یہ موجودہ معاشرے میں ایک رجحان سا بن گیا ہے۔ لوگ اپنی اصلاح کے بجائے دوسروں پر تنقید کر کے فخر محسوس کرتے ہیں۔ کسی بھی معاشرہ کی تصحیح یا درستی کے لئے تنقید نہیں بلکہ عملی اور جامع اقدامات ضروری ہوتے ہیں اور عملی و جامع اقدامات کے لئے ٹھوس تجاویز اور موثر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ کسی کو خوشی دینا بہت مشکل کام ہے۔ معاشرے میں موجود تنقیدی عناصر کی تعداد کہیں زیادہ ہے جو ماحول کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اور ان منفی سوچوں کے حامل انسان معاشرے کی تنزلی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ لہٰذا ہم سب کو خود اپنی اصلاح کرتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ معاشرے کے تنقیدی عناصر کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن رہنا چاہئے۔
(مرتضیٰ حیدر)
murtaza.haider319gmail.com

.