حامد کرزئی نے داعش کو امریکا کا آلہ کارقراردیدیا

April 21, 2017

کابل (جنگ نیوز)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے داعش کو امریکا کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے، روس کے طالبان کے ساتھ روابط اور عسکریت پسند گروپ کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کی کوششوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران حامد کرزئی نے گزشتہ ہفتہ داعش کے خلاف "مدر آف آل بمبز" کے حملے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں گرائے جانے والے بم نے داعش کو ختم نہیں کیا ہے۔