مزار شریف: آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 70فوجی ہلاک

April 22, 2017

افغانستان کے شہر مزار شریف میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر خودکش دھماکا اور فائرنگ کے باعث70 فوجی ہلاک ہوگئے، جس میں کئی زخمی بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق زخمی افغان فوجی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ نماز جمعہ کے دوران کیا گیا تھا۔

دہشتگرد فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور حملہ کردیا اور آرمی ہیڈ کوارٹر پر جرمنی سمیت کئی ممالک کے فوجی تعینات تھے۔ حملے میں کسی غیر ملکی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔