سرکاری اسکولوں کے مسائل

April 23, 2017

روزنامہ جنگ کے توسط سے آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ کراچی سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب ہوچکے ہیں ان کی درودیوار خستہ حالت میں ہوچکی ہیں دیواروں پر عرصہ دراز سے کلر نہیں ہوئے ہیں فرنیچر کی حالت خستہ ہے یہاں تک کہ بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں ٹیچروں کا کوئی ڈسپلن نہیں جگ جگہ پر اسکول کے کونوں میں پان کی پیک نظر آتی ہیں کلاسوں میں پنکھے نہیں ہیں ٹیچر بچوں کی پڑھائی پر کوئی توجہ نہیں دیتے اس طرح سے بچوں کا مستقبل خراب ہورہا ہے میں درخواست کرتا ہوں سندھ گورنمنٹ سے اس مسئلہ پر جلد سے جلد نوٹس لیں۔امید ہے کہ میری اس گزارش پر غور فرمائیں گے۔
(محمد محسن خان۔فیڈرل اردو یونیورسٹی)