پاک برطانیہ آرمی اسٹاف بات چیت کا تیسرا دور

April 25, 2017

پاک برطانیہ آرمی اسٹاف بات چیت کا تیسرا دورہوا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس سلسلے میں پاک برطانیہ فوجی اسٹاف کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،برطانوی وفد نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستانی وفد کی جبکہ اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل نکولس نے برطانوی وفد کی قیادت کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فریقین نے دو طرفہ آپریشنل، ٹریننگ، اسپورٹس اور دفاعی تعاون بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا۔

برطانوی فوجی وفد کو آپریشن ردالفساد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔