امریکی نوجوان نے کندھوں سے برف کے 12 بلاک توڑ ڈالے

April 26, 2017

امریکی نوجوان کندھوں کی طاقت سے برف کے 12بلاکس سے ٹکرا گیا، طاقت ور نوجوان نے فولادی جسم کی مدد سے 12 بلاکس توڑ ڈالے مگر گنیز ریکارڈ توڑ نہ سکا۔

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو خطرناک کارنامے انجام دے کر شہرت پانا چاہتے ہیں، اسی طرح کا کام امریکی نوجوان نے برف کے بلاکس توڑنے کا مظاہرہ کرکے انجام دیا۔

امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے اپنے جسم سے برف کے بلاکس توڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی لیکن فولادی جسم سے 12 بلاکس توڑ نے کے باوجود گنیز ریکارڈ توڑ نہ سکا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ترکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 17برف کے بلاکس توڑ کر اپنے نام کیا تھا، جسے توڑنے میں اینڈرسن ناکام رہا تاہم دیکھنے والوں نے طاقت کے اس مظاہرے کو بے حد سراہا اور اسے داد دی۔