مقبوضہ کشمیر: سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد

April 26, 2017

مقبوضہ کشمیر میں فیس بک،ٹوئیٹر،واٹس ایپ سمیت22 سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے حکومت امن عامہ کے مفاد میں یہ اقدام اُٹھا یاہے، کشمیریوں کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، کیو کیو، وی چیٹ، کیوزون، ٹمبلر، گوگل پلس، بائیڈو، سکائپ، وائبر، لائن، سنیپ چیٹ، پنٹریسٹ، انسٹا گرام اور ریڈ اٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔

اس حکومتی پابندی پر عوامی حلقوں میں شدیدردعمل سامنے آیا ہے۔کشمیریوں نے اس فیصلے کو 'انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسا کر کے 'اعترافِ شکست کر رہی ہے۔