اسٹٹ گارٹ اوپن میں شراپوا کی واپسی، روبرٹا ونسی کو ہرا دیا

April 27, 2017

روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی ٹینس کورٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔ پہلے ہی مقابلے میں اطالوی حریف روبرٹا ونسی کو شکست دے دی۔

روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا 15ماہ کی پابندی کے بعد کورٹ میں واپس آگئیں اور فل فارم میں نظر آئیں۔ جرمنی میں اسٹٹ گارٹ اوپن ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں ماریا شراپوا نے اطالوی حریف روبرٹا ونسی کو5-7 اور3- 6سے ہرا دیا۔

ٹینس کورٹ میں واپسی اور اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماریا شراپوا کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں واپس آنے کے لیے انھیں طویل انتظار کرنا پرا۔

وہ یہاں آکر اور جیت کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ ٹینس کورٹ ان کے لے ہمیشہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ماریا شراپوا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔