2 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں ملیں، واٹر پارک، پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 3 افراد ہلاک

April 30, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانی کے ٹینک اور واٹر پارک میں ڈوبنے سے 3 افراد جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، دو نوجوانوں کی پھندہ لگی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون تھانے کی حدود عابد آباد میں رہائش پزیر22سالہ حضرت ولی ولد طالب شاہکی پھندا لگی لا ش ملی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ حضر ت ولی نے خودکشی کی ہے،سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹائون سیکٹر 17Aمیں رہائش پزیر19سالہ عثمان غنی ولد فریدون خانکی پھندا لگی لاش ملی، آبائی تعلق سوات سے تھا پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے،علاوہ ازیں سکھن تھانے کی حدودبھینس کالونی میں رہائش پزیر 18سالہ ریحانہ دختر شیر محمد زوجہ اسامہپراسرار طور پر گھر کے اندر قائم پانی کے ٹینک میں گر گئی جس کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا ،عوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی گلی نمبر 2مکان نمبر B50میں پراسرار طور پر ایک بچہ پانی کے ٹینک میں گر گیا جس کو بچانے کے لیے اسکا قریبی رشتہ دار بھی پانی کے ٹینک میں کود گیابعد ازاں پڑوسی بھی بچے کو بچانے پانی کے ٹینک میں گیا اور اس نے دونوں کو بے ہو شی کی حالت میں پانی کے ٹینک سے نکالا تاہم خود نہیں نکل سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 45سالہ محمد سلیم ولد عبدالصمد کے نام سے کی گئی جبکہ بچ جانے والوں میں 7سالہ جاوید اور اس کا کزن 22سالہ طارق شامل ہیں،دریں اثنا لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 29سالہ اسلم ولد حمیدہلاک ہوگیا۔گلشن معمار کے علاقے میں واقع واٹر پارک میں نہاتے ہو ئے 17سالہ سعدڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نجی اسپتال منتقل کی گئ۔