تحریک انصاف ملک کی خوشحالی، تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے، قمر طالب

April 30, 2017

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف حلقہ نمبر دو کے رہنما چوہدری قمر طالب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نہ صرف بہادر و دلیر ہیں بلکہ وہ مخلص اور ایماندار لیڈر بھی ہیں جن کی ملک کو سخت ضرورت تھی عمران خان ہمیشہ ملک کی ترقی اور معاشرے میں مضبوطی کی بات کرتے چلے آرہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بے شمار چیلنجوں سے گزر رہا ہے اور جن سے پاکستان کی معاشی صورتحال آئے روز خراب سے خراب تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ مقابلے کی خاطر ایک ایماندار اور جرت مند فیصلہ کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو ان درپیش چیلنجوں سے بروقت نکال سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ ملک کی خوشحالی تعمیر و ترقی اور ملک میں امن کا گواراہ کہلوانے کا سوچتی اور ایک عملی کام سے بھی گزر رہا ہے۔ ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا جب تک ملک کو درپیش مسائل ناپاک عزائم کا خاتمہ نہ کیاجائے اور ملک کو دہشت گردی جیسی لعنتوں سے پاک نہ کیا جائے ۔