حکومت پٹواریوں کی کرپشن کا نوٹس لے،صابر اعوان

April 30, 2017

مظفرآباد(جنگ نیوز ) ایڈیشنل سکرٹری اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر صابر اعوان نے کہا ہے کہ بعض پٹواری انتہائی کرپٹ ہیں اور کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کے مالک ہیں، ایک منظم مافیا جو کہ پٹواری او ر دیگر محکمہ جات کے افسران کا ایک گروہ اراضی کی خریدوفروخت کرتا ہے معاملات کو ایک دوسرے کے نام منتقل کرتے ہیں، بعض پٹواریوں نے اپنے ساتھیوں کے نام پر زمینیں حاصل کر رکھی ہیں، چند ہزاروں کی خاطر عوام کو آپس میں لڑاتے ہیں کئی خاندان تباہ ہو چکے ہیں، عدالتوں میں 90مقدمات پٹواریوں کے ستائے ہوئے لوگ کرتے ہیں، صابر اعوان نے کہا ہے کہ 9سکیل ک اپٹواری اربوں روپے کی جائیداد مال بنک بیلنسک مالک کیسے بن سکتا ہے، وزیراعظم فاروق حیدر، چیئرمین احتساب بیورو، اور خفیہ ادارے ان کی کارستانیوں اور کرپشن سے بے خبر کیوں ہیں؟ کیا انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ سرعام رشوت لیتے ہیں صابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نے نوٹس نہ لیا تو تحریک انصاف احتجاجی تحریک شروع کریگی ۔