سرگودھا (نمائندہ جنگ) ضلعی رہنمامسلم لیگ (ن )وممبرکنٹونمنٹ بورڈراجہ شہزادانور نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں عمران خان کا خالی کرسیوں سے خطاب دراصل ا ن کی مقبو لیت صفرہونے کا منہ بولتاثبو ت ہے کیونکہ جمہوریت اور منتخب عوامی حکومت کے خلا ف سازشوں کی بنا پر قوم انہیں مسترد کر چکی ہے۔ باشعورعوا م ا س با ت کو تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر 10ارب رو پے دینے کا الزا م دراصل عمران خان کی بیما ر سوچ کا آئینہ دار ہے۔ اخلاقی طور پر دیو الیہ عمران خا ن کو پہلے بھی بے بنیا د الزامات لگا نے پر مایوسی کاسامنا کر ناپڑا تھااب بھی عمران خان اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔