محکمہ تعلیم میر پورخاص کے ریٹائرڈ ملازم نائب قاصد کا احتجاج

May 02, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم میر پورخاص کے ریٹائرڈ ملازم نائب قاصد شاہد نے نوکری پر بحالی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے بلاجواز انہیں جبری طورپر ریٹائر ڈ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے کرپٹ افسران کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔