جاپانی خارجہ امور کے وزیر نوباو کشی کراچی پہنچ گئے

May 05, 2017

....افضل ندیم ....
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امورخارجہ کے وزیر مملکت نوباو کشی ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورےا اور دیگر سفارتی عملےنے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ائیرپورٹ سے انہیںمقامی ہوٹل لایا گیاجبکہ شام کے اوقات میںوہ وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بانی پاکستان کے مزار پر پھول پیش چھڑائیں گے۔

نوباو کشی نے کورنگی میں پاک جاپان نجی ادارے کا دورہ بھی کیا، جس کے بعد ان کی گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔

نوباو کشی کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ہی ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں کراچی کے سرکردہ تاجر جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ نوباو کشی موجودہ جاپانی وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی ہیں۔

سیاسی حلقے نوباو کشی کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستان کے ہر شعبے میں چین کی انوسٹمنٹ کے بعد کسی اعلیٰ جاپانی حکومتی عہدیدار کے حالیہ دورے کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

نوباو کشی مصروفیات کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی سے واپس جاپان روانہ ہوجائیں گے۔