پاک فوج میں بھرتی کیلئے کیمپ

May 19, 2017

بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار ) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر حیدرآباد کی خصوصی ٹیم آج صبح ڈی سی آفس ٹنڈو محمد خان میں بھی بھرتی کیمپ لگا کر نوجوانوں کوپاک فوج کے مختلف شعبوں میں بھرتی کرے گی۔ بھرتی ٹیم نے پاک فوج میں بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاک فوج میں بھرتی کے لئے اصل تعلیمی اسناد کے ہمراہ آجٹنڈو محمد خان کے ڈی سی آفس میں تشریف لائیں۔