تمام گرڈز فعال،بجلی کی فراہمی معمول پر ہے،کے الیکٹرک

May 19, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم سے منسلک تمام گرڈز فعال ہیں اور ان سے بجلی کی فراہمی بھی معمول پر ہے۔ منگل کے روز شاہ فیصل گرڈ پر تکنیکی خرابی کے باعث شاہ فیصل اور ملیر کے چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم اس دوران گرڈ سے منسلک بعض علاقوں میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کی کوششیں بھی فوری شروع ہوگئیں۔