پاکرا نےسندھ انشورنس کمپنی کی آئی ایف سی ریٹنگ کو اے پلس کا درجہ دیدیا

May 20, 2017

کراچی(پ ر)پاکرا نے سندھ انشورنس کمپنی کی موجودہ آئی ایف سی ریٹنگ کواپ گریڈ کرتے ہوئے اے پلس کا درجہ دیدیا۔ترجمان کے مطابق اپنے قیام سے تین سال کی مدت میں کمپنی کی مستحکم مالی حیثیت اور پیشہ ورانہ انتظامی امور کو ظاہر کرکے پاکرا سے اے پلس کی ریٹنگ کسی بھی انشورنس کمپنی کو پہلی مرتبہ ملی ہے۔2016 کے حوالے سے مجموعی پریمیم آمدن کے لحاظ سے کمپنی 10بلند ترین ریٹنگ میں شامل رہی ہے۔