62گولڈ میڈلز، آذر بائیجان تمغوں کی دوڑ میں پہلے نمبر پر آگیا

May 20, 2017

باکو ( نمائندہ خصوصی) چوتھے اسلامک گیمز کے ساتویں روز تمغوں کی دوڑ میں میزبان آذر بائی جان پہلی پوزیشن پر آگیا۔ آذربائی جان نے62 گولڈ، 35 سلور اور 26 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ حاصل کر لیا ، ترکی بالترتیب 61،54،45 گولڈ، سلور اور برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ایران 29 گولڈ، 22سلور اور19برانز جیت کرتیسری پوزیشن پر ہے۔ ازبکستان چوتھے اور الجزائر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ جمعے کو خواتین کے ڈسکس تھرو میں کینیا کی بسائونے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، خواتین کے والی بال ایونٹ فائنل میں میزبان آزربائی جان نے ترکی کوشکستدیکرگولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کی 20 میٹرز میں ترکی کے رامیل گولیف نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ریسلنگمقابلوں میں آذربائی جان کے کامران نے66 ، ایون نے75 اور اسلام نے85 کے جی میں میوزک مارچ کرتےہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ تائی کوانڈو مردوں کے مقابلوں میں ترکی کے یامین نے گولڈمڈل اپنے نام کیا۔ مراکش کے یونس نے5ہزار میٹرز اور مراکش ہی کے مصطفے نے8000 میٹرز میں گولڈ میڈل جیتے۔خواتینٹیبل ٹینسمیں ترکی کی ہیو میلک نے گولڈ،آذربائی جان کی کھلاڑیوں نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔فٹبال فائنل میزبان آذر بائی جان اور عمان کے درمیان21 مئی کو کھیلا جائے گا ، عمان نے سیمی فائنل میں کیمرون اور میزبان نے الجزائر کو ہرایا تھا۔ جمعے کو جیولین تھرو میں ازبکستان کے اسپیشل کھلاڑی الیگڈ ینڈرسیوچن کوف نے اپنی 19ویں سالگرہ کے موقع پر گولڈ میڈل جیت لیا ،ان کےبائیں ہاتھ کی پانچوں انگلیاں ایک حادثے میں ضائع ہوگئی تھیں۔