یونیورسٹیز شطرنج اور سوئمنگ مقابلوں کا انعقاد

May 20, 2017

کراچی(جنگ نیوز) کراچی یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز گرلز شطرنج چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ کے ایم سی کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں ہونےوالے تیراکی کے مقابلوں میں آغا خان یونیورسٹی پہلے،ایف سی کالج لاہور دوسرے اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب تیسرے نمبر پر رہی ۔مقابلوں کے اختتام پر کراچی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انجم عزیز ،ڈاکٹر باسط انصاری اور شاہد مسعود نے انعامات تقسیم کئے ۔