انتہائی مہنگی سن سکرین وچ؟ کے پروٹیکشن ٹیسٹ میں ناکام

May 20, 2017

لندن (پی اے) ایک آزادانہ سروے کے مطابق معروف برانڈز کے ایک ٹیسٹ میں ایک انتہائی مہنگی سن سکرین اپنے دعوئوں کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ ایوان کا10پونڈز کاسن + ملٹی پروٹیکشن موائسچرائزنگ سن لوشن ’’ایس پی ایف 30‘‘ واحد پروڈکٹ تھی جو سالانہ وچ؟ ایس پی ایف (سن پروٹیکشن فیکٹر) ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی، کنزیومر گروپ نے اسے ’’نہ خریدیں‘‘ والی پروڈکٹس میں شامل کرلیا۔ انٹر نیشنل برانڈز کی13دیگر مصنوعات مثلاً ہوائیان ٹروپک اور نیو یا بشمول ہائی سٹریٹ کے اپنے برانڈز بشمول موریسنز اور سپر ڈرگ نے برٹش سٹینڈرڈ ایس پی ایف اور یو وی اے ٹیسٹس پاس کرلیے۔ ٹیسٹ پاس کرنے والی سستی ترین سن سکرین آلڈی کا2.79پونڈز قیمت والا لاکیور سن کیئر سپرے ایس پی ایف 30 تھی جوکہ200ملی لیٹر کی پیکنگ میں فروخت ہوتی ہے۔ سن سکرینز کو دو قسم کی الٹرا وائلٹ تابکاری یو وی اے اور یو وی بی سے دستخط میں کس حد تک کامیاب ہونے کا جائزہ لینے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ وچ؟ نے صارفین کو دوبارہ متنبہ کیا ہے کہ ’’ونس اے ڈے‘‘ پروڈکٹس کی خریداری سے پرہیز کریں، کیونکہ گزشتہ4سال تک ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس پی ایف میں اوسط کمی6سے8گھنٹوں میں آجاتی ہے۔