آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

May 20, 2017

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں بھارتی جاسوس گلبھوشن کے عالمی عدالت کے فیصلے اور سرحدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا ۔ آرمی چیف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپریشن روالفساد میں پیشرفت پر غور و خوص کیا جائے گا۔ ملک کی سرحدی صورت حال کی صورت حال پر بھی مشاورت ہو گی ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بالخصوص عالمی عدالت کی جانب سے کلبھوشن فیصلہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا ۔