ایوانکا ٹرمپ،سوشل میڈیا پر سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ

May 21, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ،سوشل میڈیا پر سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی سعودی عرب آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کا ٹرینڈ گردش کرنے لگا اوراب ہیش ٹیگ ’بنت ترامب‘ یعنی ٹرمپ کی بیٹی،سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

اس ہیش ٹیگ کے ساتھ اب تک پچاس ہزار سے زائد ٹوئیٹس کی جاچکی ہیں۔