ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں مقاصد حاصل کر لئے،کوشنر

May 22, 2017

امریکی صدر کے سینئر مشیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے تمام مقاصد حاصل کر لئے۔

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور ان کے داماد جارڈ کوشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے سبھی بڑے اور اہم مقاصد حاصل ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کے داماد کوشنر نے سعودی عرب کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کو امریکا کے اہم ترین مقاصد میں قرار دیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے سمجھوتے بھی شامل ہیں۔