امریکی صدر مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کر کے یورپ روانہ

May 23, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرکے یورپ روانہ ہوگئے،بیت ا لحم میں فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کی۔

محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔