کراچی میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ، ترجمان کے الیکڑک

May 28, 2017

ترجمان کےالیکٹرک سعدیہ داد کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، نیشنل گرڈ سے جیسے ہی سپلائی ملے گی کراچی میں بجلی بحال ہوجائے گی ۔

ایم ڈی این ٹی ڈی سی کہتے ہیں حبکو اور جامشورو پاور پلانٹ کی بحالی میں ایک گھنٹہ اور لگ سکتا ہے۔اس کے بعد ہی کراچی کی بجلی مکمل بحال ہوسکے گی۔

اس سے قبل رات گئے سعدیہ دادا نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ شہر کے 50 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور یہ صورتحال 500کےوی کی جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔