نواز اور عمران دونوں ہی نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

May 28, 2017

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،حالات بتار ہے ہیں کہ دونوں ہی نااہل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان دونوں ہی کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان ،نواز شریف کے بغیر نااہل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف کو اس کے بعد عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے گا ۔