رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی،سنی تحریک

May 29, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد عمران سہروردی و اراکین ضلعی کمیٹی عبدالشکور بھٹی، محمد عابد قادری، سید ساجد علی کاظمی، محمد شفیق میو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزی شروع کردی گئی ہے، ذخیرہ اندوز سرگرم ہوچکے ہیں، روز مرہ گھریلو استعمال میں آنے والی اشیاءکی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں، چند ذخیرہ اندوز لاکھوں کی آبادی کو یرغمال بنالیتے ہیں‘ ضلعی انتظامیہ صرف اخباری بیانات تک محدود ہے، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرولر سمیت دیگر ادارے رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام رہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لے اور ملوث افسران و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔