نوا ز عمران ایک ہی سکے کے دو رخ، دونوں نااہل ہونگے، خورشیدشاہ

May 29, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے، دوسرے کیلئے لازم و ملزوم دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہحالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ساتھ نااہل ہونگے۔ دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرحبچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔