کراچی : اورنگی میں مبینہ مقابلہ، بچی سے زیادتی کا ملزم ہلاک

May 29, 2017

کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فرار ہوگیا ْ

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کٹی پہاڑی کے قریب کارروائی کی اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انچارج طوری بنگش چوکی عمران گجر بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

ایس پی اورنگی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے ملزم نے چند دن قبل منگھوپیر میں 6سالہ بچی سدرہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اور بچی کی لاش کو خالی پلاٹ میں پھنک دیا تھا۔