اداکار شاہ رخ خان کی فضائی حادثے میں ہلاکت کی افواہیں

June 01, 2017

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے فضائی حادثے میں ہلاک ہونے کی افواہیں یورپی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

بالی وڈ کنگ خان کی ہلاکت کی افواہیں پھیلتے ہی ان کے کروڑوں پرستاروں کے دل ڈوب گئے اور لوگ ایک دوسرے کو فون کر کے شاہ رخ خان سے متعلق معلومات حاصل کر تے رہے۔

یورپیئن چینل ایل پائیس ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان ایک پرائیوٹ جیٹ طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، اس طیارے میں دیگر 7افراد بھی سوار تھے۔

ادھر شاہ رخ خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بالکل خیریت سے ہیں اور ممبئی میں ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں، اس حوالے سے آج دن بھر ان کا ذاتی عملہ ان کے پرستاروں کے فون وصول کرتا رہا اور کنگ خان کی خیریت کے ساتھ ان کی ہلاکت کی خبر کو افواہ بتاتا رہا۔