چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے265رنز کا ہدف

June 15, 2017

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو میچ میں فتح کیلئے 265رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےمقررہ50اوورز میں7وکٹ کے نقصان پر264رنز بناکر بھارت کو265رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں تھا اورپہلے ہی اوور میںسومیا سرکاربھونیشور کمار کا گیند پر بولڈ ہو گئے،وہ کوئی رن نہ بناسکے۔دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین صابر رحمان نے وہ19رنز کی انفردای اننگ کھیلی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نے ایک مرتبہ پھرعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےشاندار 70رنز کی اننگ کھیلی انکی اننگ میں7چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،جبکہ ان کا ساتھ دیا مشفق الرحیم نے جنہوں نے 61رنز اچھی اننگ کھیلی ۔دونوں بیٹسمینوں کے درمیان123رنز کی شراکت رہی۔

ایک موقع پر توقع کی جا رہی تھی کہ بنگلہ دیش بھارت کو300رنز کا ہدف دے گا تاہم28ویں اوور میں جب بنگلہ دیش کا مجموعہ154رنز تھاتمیم اقبال بد قسمتی سےکیدارجھادیو کی گیند پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد رنز بنانے کی رفتار تھم گئی۔

رنز کی رفتار تھمنے کے دبائو میںنئے آنے والے بیٹسمین اور نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری اسکور کرنےوالے شکیب الحسن15رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے،دھونی نے جدیجا کی گیند پر ان کا کیچ پکڑا۔

اگلے آئوٹ ہونے والے بنگلہ دیش کے بیٹسمین مشفق الرحیم تھے ،انہوں نے61رنز کی عمدہ اننگ کھیلی تاہم رنز کی رفتارتیز کرنے کی کوشش میں وہ کوہلی کو کیچ دے بیٹھے بولر جھادیوتھے۔

محمود اللہ21اور مصدق حسین15 اور کپتان مشرفی مرتضیٰ نےآئوٹ ہو ئے بغیر 30 رنز بنائے ،یوں بنگلہ دیش نے بھارت کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 50اوورز میں264رنز بناکر بھارت کو265رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار،جھادیو،جسپریت بمرا نے دو، دو اور جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا اتوار18جون کو کنگسٹن اوول ، لندن میں پاکستان سے ہوگا۔پاکستان نے گذشتہ روز انگلینڈ کو بآسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔