وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی قابل شرم ہے، عمران خان

June 17, 2017

عمران خان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے بچوں کی پیشی قابل فخرنہیں قابل شرم بات ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا تازہ بیان سامنے آ یا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے بچوں کی پیشی قابل شرم بات ہےکیونکہ ان پر فوجداری الزامات ہیں ۔