آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد گرین شرٹس کو عمرہ کرانے کا اعلان

June 19, 2017

راولپنڈی(جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپیئن بننے پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے عمرہ پیکیج دینے کااعلان کردیا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں ازلی حریف بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گرین شرٹس کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی ، شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم وہ ہے جو ہر خطرے کا سامنا کر سکتی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قومی ٹیم کو عمرہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔