ویرات کوہلی نے اظہر علی کیخلاف ریویو محفوظ کیا

June 19, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان بمقابلہ بھارت میں بھارتی باولر ہردیک پانڈے کے پندرہویں اوورز کی پہلی گیند پر اظہر علی ایل بی ڈبلیو ہوئے تو بائولرز اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر تھرڈ امپائر ریویو لینے لگے تاہم ایم ایس دھونی نے گیند کی اونچائی کا اشارہ کرتے ہوئے ریویو سے روک دیا ۔ تھرڈ امپائر نے جب ریویو ازخود دیکھا تو گیند مڈل وکٹ کی بلندی کو چھورہی تھی جس پر اگر ریویو لیا بھی جاتا تو امپائر کے فیصلے ناٹ آئوٹ پر جاتا تاہم ویرات کوہلی سابق کپتان دھونی کی رائے پر اپنا ریویو بچانے میں کامیاب رہے۔