ایران کا شام میں داعش کیخلاف میزائل حملہ

June 19, 2017

ایران نے شام میں داعش کے خلاف پہلی بار میزائل حملہ کیا ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایرانی علاقے کرمان شاہ میں واقع ایرانی بیس سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حملے میں شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کا نشانہ بنایا گیا۔

انقلابی گارڈز کےمطابق یہ حملہ تہران میں 7جون کو ہونے والے دو حملوں کے جواب میں کیا گیا۔